12 فروری 2016 - 19:58
شام کے بحران کے حل میں ایران کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: چین

چین کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے بحران کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور تمام ممالک اس امر کو سنجیدگی سے لیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کے بحران کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور تمام ممالک اس امر کو سنجیدگی سے لیں.

چینی وزارت خارجہ کے مطابق، یہ بات 'وانگ یی' نے جمعے کے روز ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' کیساتھ جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ شام بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار پر توجہ دینی چاہئے.
دونوں وزرائے خارجہ نے اس نشست کے دوران علاقائی تازہ ترین صورتحال بالخصوص شام اور اس حوالے سے بحرانوں کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا.
چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ شامی بحران کے حل پر آئندہ مذاکرات میں ایران کی شمولیت سے امن کی راہ مزید ہموار ہوگی.
انہوں نے کہا کہ چین شام میں فوری جنگ بندی اور اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی فریقوں کے درمیان جلد مذاکرات منعقد کرنے کا خواہاں ہے.
اس موقع پر انہوں نے چین اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی چن پنگ کے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان طے ہونے والے معاہدوں اور مفاہمتوں پر جلد عمل درآمد ناگزیر ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲